سرینگر میں فائرنگ، نیشنل کانفرنس کے 2 کارکن ہلاک، تیسرا زخمی

فائرنگ کا یہ واقعہ حبہ کدل کے کرفلی محلہ میں پیش آیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نیشنل کانفرنس کے در کارکن ہلاک جبکہ تیسرا ایک زخمی ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جمعہ کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے فائرنگ کرکے نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک جبکہ تیسرے ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ حبہ کدل کے کرفلی محلہ میں پیش آیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نیشنل کانفرنس کے در کارکن ہلاک جبکہ تیسرا ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ’نامعلوم اسلحہ بردار جمعہ کی صبح حبہ کدل کے کرفلی محلہ میں نمودار ہوئے اور نیشنل کانفرنس کے تین ورکروں کو نشانہ بناکر اندھا دھند فائرنگ کی‘۔

عہدیدار نے مزید بتایا ’زخمیوں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال لے جایا گیا جہاں دو لوگوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مہلوک نیشنل کانفرنس کارکنوں کی شناخت مشتاق احمد وانی اور نذیر احمد وانی کے بطور کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کارکن ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Oct 2018, 2:06 PM