چیف سکریٹری معاملہ میں دو اور ممبران اسمبلی سے پوچھ گچھ ہوگی

پولس ذرائع کے مطابق جنگ پورہ کےممبر اسمبلی راجیش رشی اور لکشمی نگر کے نتن تیاگی کو یکم مارچ کی شام پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ پارٹی کے دو رکن اسمبلی پہلے ہی سے اس معاملہ میں جیل میں ہیں اور اب دہلی پولس نے دو اور ممبران اسمبلی کو واقعہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق جنگ پورہ کےممبر اسمبلی راجیش رشی اور لکشمی نگر کے نتن تیاگی کو یکم مارچ کی شام پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ 19 فروری کی درمیانی شب کو وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوا تھا۔

اس معاملہ میں اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں اور دیولی سے پرکاش جاروال 14 دن کی عدالتی حراست میں ہیں۔ چیف سکریٹری کے ساتھ واقعہ کے دوران رشی اور تیاگی بھی موجود تھے۔

اس واقعہ کے سلسلہ میں پولس نے وزیراعلی کی رہائش سے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں پہلے ہی لے چکی ہے۔ شمالی دہلی کے اے سی پی ہریندر سنگھ نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج پر قبضہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ اس فوٹیج میں وقت 40 منٹ پیچھے ہے۔ پولس نے چیف سکریٹری کی شکایت پر مختلف دفعات میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Mar 2018, 1:32 PM