کشمیر کے کپواڑہ میں تصادم آرائی، ایک پاکستانی سمیت دو ملی ٹینٹ ہلاک

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کنڈی کپوارہ کے انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ شامل ہے

کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: سرحدی ضلع کپوارہ کے کنڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک غیر ملکی سمیت دو ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کنڈی کپوارہ کے انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ شامل ہے۔ ٹویٹ میں مہلوک پاکستانی ملی ٹینٹ کی شناخت طفیل کے بطور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔


قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے منگل کی علی الصبح کنڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔