بانڈی پورہ میں دو ملی ٹینٹ اعانت کار پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابست دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں پولیس نے دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابست دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشفاق احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار عرف صلاح الدین ساکن صدر کوٹ بالا پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اعانت کار پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھے ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا تاکہ بانڈی پورہ میں مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرایا جا سکے۔ اُن کے مطابق عبدالمجید ڈار کو حاجن بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی بھی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔


موصوف ترجمان کے مطابق دوسرے ملی ٹینٹ معاون وسیم احمد عرف عبید عرف اسامہ ولد عبدالغنی ملک ساکن گنڈ پورہ رام پورہ بھی پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم سرگرم ملی ٹینٹ ہاشر پرے کے ساتھ رابطے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ ضلع میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازشیں رچانے، مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کے جرائم کو دیکھتے ہوئے دونوں ملی ٹینٹ معاونین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔