گجرات پولیس کے دو اہلکار شراب اسمگلروں کے ساتھ سازش کرنے کے الزام میں گرفتار

گجرات میں پولیس افسران اور اسٹیٹ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم کی سرگرمیوں کی خبر شراب اسمگلروں کو دینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: گجرات میں پولیس افسران اور اسٹیٹ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم کی سرگرمیوں کی خبر شراب اسمگلروں کو دینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھروچ ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) لینا پاٹل نے بدھ کے روز دونوں کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا اور دونوں کو جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ان کانسٹیبلوں کے خلاف شراب اسمگلروں کے ساتھ سازش کرنے کا مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔ دونوں نے شراب کے اسمگلروں کے ساتھ عہدیداروں اور اسٹیٹ مانیٹرنگ سیل (ایس ایم سی) ٹیم کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کی تھیں۔

ڈی ایس پی لینا پٹیل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کانسٹیبل میور کھومان اور اشوک سولنکی شراب کے اسمگلروں کو ایس ایم سی افسران، ٹیم کے ارکان اور بھروچ پولیس افسران کی سرگرمیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے فون ضبط کر کے ایف ایس ایل کو بھیجے دئے گئے۔


معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی کے پٹیل کو سونپی گئی۔ کانسٹیبلوں اور شراب اسمگلروں کے خلاف کافی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ایس او جی پولیس انسپکٹر اے چودھری نے بدھ کو بی ڈویژن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ دونوں کانسٹیبلوں کو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔