بی ایس پی کے دو سابق رہنما ’سائیکل پر سوار‘ ہونے کو تیار! آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے

بی ایس پی کے سابق رہنما لال جی ورما اور رام اچل راجبھر آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اکھلیش کے آج ہونے جا رہے امبیڈر نگر عوامی جلسہ کے دوران دونوں لیڈران سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے

فائل تصویر
فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کئی لیڈران اپنے نفع اور نقصان کی بنیاد پر نئی پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں آج بی ایس پی کے دو سابق لیڈران سماجوادی پارٹی کی سائیکل پر سوار ہوں گے۔

بی ایس پی سے معطل شدہ سابق وزیر اور رکن اسمبلی لال جی ورما اور رام اچل راجبھر آج اکھلیش یادو کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آج امبیڈکر نگر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے، اسی جلسہ کے دوران دونوں لیڈران سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اکھلیش یادو 11.45 بجے اکبرپور بھانمتی اسمارک کالج میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔


لال جی ورما اور رام اچل راجبھر نے کچھ دنوں قبل اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ کچھ مہینے پہلے بی ایس پی نے اپنے دنوں قدآور لیڈران کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ یوپی میں ہوئے پنچایت انتخابات کے دوران دونوں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔