صدر جمہوریہ کے دورے میں ڈیوٹی پر تعینات 2 خاتون پولیس اہلکار کورونا پازیٹو

صدر جمہوریہ کی آمد سے قبل محکمہ صحت کی ٹیم نے اسمبلی، سکریٹریٹ، ٹرپل ایچ اور میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر ملازمین کے 635 نمونے لیے تھے، ان میں سے دو خواتین ملازمین مثبت آئی ہیں۔

صدر رام ناتھ کووند / ٹوئٹر
صدر رام ناتھ کووند / ٹوئٹر
user

یو این آئی

شملہ: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورہ شملہ کے دوران ڈیوٹی پرتعینات دو خواتین پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت نے فوری طورپر دونوں کو ہوم آئیسولیٹ کر دیا ہے۔ ان خاتون ملازمین کی ڈیوٹی ہوٹل اوبرائے سسل میں لگی تھی۔ ان کی کورونا کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

دراصل صدر کی آمد سے قبل محکمہ صحت کی ٹیم نے اسمبلی، سکریٹریٹ، ٹرپل ایچ اور میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر ملازمین کے دو روز قبل 635 نمونے لیے تھے۔ ان میں سے دو خواتین ملازمین مثبت آئی ہیں جبکہ دیگر کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر جنگلات راکیش پٹھانیا کے پرسنل سیکورٹی آفیسر کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت ہے۔ ایسے میں پٹھانیا نے خود کو ہوم آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر راکیش بھاردواج نے بتایا کہ انہیں دیر شب شہر میں کورونا کے چار معاملے آنے کی اطلاع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ کے دورے سے پہلے ان کے ٹھہرنے سے قبل ریٹریٹ کے چار ملازمین کورونا پازیٹیو آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */