آج اور کل دہلی-این سی آر میں آٹو ٹیکسی کی ہڑتال

ہڑتال کے دوران لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دہلی این سی آر میں آٹو سے سفر کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی-این سی آر میں آ ج اور کل آٹو ٹیکسی  والوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران لاکھوں آٹو ٹیکسیاں سڑک پر غائب رہیں گی۔ آٹو ڈرائیورس یونین نے ان دو دنوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریلوےا سٹیشن اور بس ا سٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

درحقیقت، دہلی آٹو ٹیکسی ٹرانسپورٹ کانگریس یونین کے صدر کشن ورما کہتے ہیں، "ہم کئی سالوں سے اولا اور اوبر جیسی کمپنیوں کے بارے میں حکومتوں اور محکموں کو لکھ رہے ہیں، لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ یہ کمپنیاں اپنا رخ پیش کرتی ہیں۔ حکومت اپنا موقف پیش کرتی ہے لیکن یہ کاروبار چندے کے کھیل کی طرح چلائے جاتے ہیں جس میں حکومت بھی شامل ہے۔‘‘


انہوں نے کہا، "ہم اس کھیل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس بات پر توجہ دی جانی چاہئے کہ آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے یا چھین لیا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ اولا اور اوبر ٹیکسیاں شراب کی اسمگلنگ  میں ملوث ہیں اور منشیات کا کاروبار بھی ہے۔ ہم ان مسائل پر ہڑتال کر رہے ہیں، تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اور 23 اگست کو تمام آٹو اور ٹیکسی خدمات بند رہیں گی۔‘‘

ہڑتال کے دوران لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دہلی این سی آر میں آٹو سے سفر کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔