جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آتشزدگی، دو عمارتیں خاکستر

ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آگ کی ایک واردات میں دو یک منزلہ عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں درسو کے سب جیل میں دو یک منزلہ عمارتوں میں آگ نمودار ہوئی

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آگ کی ایک واردات میں دو یک منزلہ عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں درسو کے سب جیل میں دو یک منزلہ عمارتوں میں آگ نمودار ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کی طرف سے آگ کے شعلوں کو قابو میں کرنے سے قبل دونوں عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں اور ان میں موجود کمپیوٹروں، لیپ ٹاپس اور دیگر مشینیں تباہ ہوئیں۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


بتادیں کہ وادی میں آگ کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں قریب نصف درجن ایسی وارداتیں پیش آئیں جن میں کروڑوں روپیوں کی مالیت کا املاک تباہ ہوا اور دو انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں اور قریب ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔