ٹوئٹر نے نیوز ایجنسی اور این ڈی ٹی وی کا ہینڈل کیا بحال، دوپہر بعد کر دیا گیا تھا بلاک

ٹوئٹر نے نیوز ایجنسی اے این آئی اور انگریزی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے ٹوئٹر ہینڈلز کو بلاک کر دیا۔ تاہم، دونوں اداروں کی جانب سے ایلون مسک کو ٹیگ کر کے کی گئی شکایت کے بعد اکاؤنٹس بحال کر دئے گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایک چونکا دینے والے واقعے میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعہ کو ہندوستان کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی اے این آئی اور انگریزی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے ٹوئٹر ہینڈلز کو بلاک کر دیا۔ تاہم، دونوں اداروں کی جانب سے ایلون مسک کو ٹیگ کر کے کی گئی شکایت کے چند گھنٹوں بعد اکاؤنٹس بحال کر دئے گئے۔ اچانک اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد جہاں اے این آئی کو اپنے دوسرے ہینڈلز کے ذریعے اپنی خبریں شیئر کرنی پڑیں، وہیں این ڈی ٹی وی انڈیا کو بھی ٹوئٹر کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے اس اچانک اقدام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیں اے این آئی کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش نے ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک ہونے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے لکھا ’’اے این آئی کو فالو کرنے والوں کے لیے بہت بری خبر ہے۔ ٹوئٹر نے 7.6 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی کو بلاک کر دیا ہے اور یہ میل بھیجی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہیے۔ ہماری گولڈ ٹک چھین لی گئی، اس کی جگہ بلیو ٹک لگا دی گئی اور اب لاک آؤٹ کر دیا گیا۔‘‘


اس ٹوئٹ میں سمیتا پرکاش نے ٹوئٹر کے آفیشل ہینڈل کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ وہیں سمیتا پرکاش کو موصول ہونے والے میل میں ٹوئٹر نے لکھا ہے ’’ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہیے۔ ٹوئٹر کا خیال ہے کہ آپ اس عمر کے نہیں ہیں، لہذا آپ کا اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہے اور اسے ٹوئٹر سے ہٹا دیا جائے گا۔‘‘

اے این آئی کے ٹوئٹر کو بلاک کرنے پر سوشل میڈیا پر ردعمل کا دور شروع ہو گیا تھا، اسی دوران خبر آئی کہ انگریزی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کا ٹویٹر ہینڈل بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ایلون مسک کو این ڈی ٹی وی انڈیا کے ہینڈل سے ٹیگ کر کے اس کی شکایت کی ہے۔ اس نے لکھا ’’ہیلو، ایلون مسک، ٹوئٹر نے این ڈی ٹی وی (ہندوستان کا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا انگریزی نیوز ہینڈل) بلاک کر دیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ صحافی 2009 سے چلا رہے ہیں۔ براہ کرم اسے بحال کرنے میں مدد کریں۔ بہت شکریہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔