تاؤتے طوفان: 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےگجرات کی جانب گامزن، مہاراشٹر میں تیز بارش

طوفان کا شام کو گجرات کے ساحل پر پہنچنےاور 18 مئی کی صبح پوربندر اور مہوا (ضلع بھاؤ نگر) کے درمیان گجرات کے ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔

گوا میں طوفان کا ایک منظر
گوا میں طوفان کا ایک منظر
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ خطرناک گردابی طوفان تاوتے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر کل شام واقع تھا اور اب تقریباََ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گجرات اور مہاراشٹر کی جانب گامزن ہے۔طوفان کے خطرے کے پیش نظر گجرات اور دیوکیلئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ادھر مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں موسال دھار بارش جاری ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق کل شام 0530 بجے یہ 16.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 72.5 ڈگری طول بلد کے پاس بحیرہ عرب پر تھا ۔ یہ پنجی گوہ سے تقریبا 190 کلومیٹر شمال مغرب میں ممبئی سے 270 کلومیٹر جنوب مغرب میں ، ویراول (گجرات) سے 510 کلومیٹر جنوب جنوب میں ، دیو سے 470 کلومیٹر جنوب - جنوب اور کراچی (پاکستان) سے 700 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے ۔


محکمہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اس کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور 17 تاریخ کی شام کو گجرات کے ساحل پر پہنچنےاور 18 مئی کی صبح پوربندر اور مہوا (ضلع بھاؤ نگر) کے درمیان گجرات کے ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔ طوفان اور سسٹم کی نگرانی ویدر ریڈار گوا کے ذریعہ کی جا رہی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔