بی جے پی رہنما ترویندر راوت کی ناراضگی کی خبروں کے درمیان دشینت گوتم سے ملاقات

اتراکھنڈ میں پنچایتی انتخابات کے تعلق سے ترویندر راوت کی ناراضگی کی خبروں کے پس منظر میں اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور رکن پارلیمنٹ ترویندر سنگھ راوت نے اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی انچارج اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ریاست کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اتراکھنڈ میں پنچایتی انتخابات کے تعلق سے ترویندر  راوت کی ناراضگی کی خبروں کے پس منظر میں اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔دشینت گوتم سے ملاقات کے دوران رکن پارلیمنٹ ترویندر راوت نے اتراکھنڈ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج اور رکن پارلیمنٹ انیل بلونی بھی موجود تھے۔


واضح رہے کہ جمعہ کو ترویندر راوت اتراکھنڈ کے ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ شرکت کرنے کے کچھ دیر بعد ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ تاہم دشینت گوتم نے ایک بیان جاری کرکے ان کی ناراضگی کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اتراکھنڈ کے بی جے پی لیڈروں میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ پنچایت انتخابات کے سلسلے میڈیا میں ترویندر راوت کی ناراضگی کی خبریں آئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔