اپوزیشن کا اتحاد مضبوط : ترنمول

وزیر اعظم پارلیمنٹ سے الگ تھلگ رہے اوروہ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کی تقرری کے حق میں نہیں ہیں اور ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اپوزیشن پارٹی کو یہ عہدہ نہ ملے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اپوزیشن جماعتوں کے کل کے احتجاجی مظاہرے کے دوران غیر حاضر رہنے والی ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ اسے ہلکے میں نہیں لیا جائے اور اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سے مضبوط ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی تھی ۔ ترنمول لیڈر سوگتا رائے نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ سے الگ تھلگ رہے اوروہ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کی تقرری کے حق میں نہیں ہیں ۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اپوزیشن پارٹی کو یہ عہدہ نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ملک کی 63 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کے کل کے مارچ سے غیر حاضر رہنے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مانسون سیشن کے دوران پوری اپوزیشن نے مل کر کام کیا۔ مغربی بنگال میں ترنمول نے اکیلے الیکشن لڑا اور وہ اکیلے حکومت چلا رہی ہے ۔ ہمارا موقف دوسری سیاسی جماعتوں سے کچھ مختلف ہے۔


واضح رہے کہ آج اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک احتجاجی مارچ نکالا جس میں تقریبا 15 جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی ۔ اس کی قیادت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر کئی لیڈروں نے کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔