ترنمول رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا رشتۂ ازدواج میں منسلک، جرمنی میں لیے 7 پھیرے!

اپنی بے باکی کے لیے مشہور مہوا موئترا نے بی جے ڈی لیڈر پیناکی مشرا سے شادی کی ہے۔ یہ مہوا کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ڈینش فائنانسر لارس برورسن سے شادی کی تھی، جن سے انھوں نے طلاق لے لیا۔

<div class="paragraphs"><p>پناکی مشرا اور مہوا موئترا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ترنمول کانگریس کی بے باک رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے خاموشی کے ساتھ شادی کر لی، اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی۔ انھوں نے بی جے ڈی لیڈر پناکی مشرا سے شادی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاست کی دنیا کی دونوں مقبول ہستیوں نے جرمنی میں سات پھیرے لیے۔ ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2 مرتبہ کی لوک سبھا رکن مہوا موئترا نے گزشتہ 3 مئی کو ہی شادی کر لی تھی۔ یعنی شادی کے ایک ماہ بعد میڈیا کو خبر لگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک نہ ہی مہوا موئترا کی طرف سے، اور نہ ہی پناکی مشرا کی طرف سے اس شادی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک تصویر ضرور سامنے آئی ہے جس میں مہوا زیورات سے لدی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ مانگ ٹیکا پہنے ہوئی ہیں اور پناکی کا ہاتھ پکڑے ہوئی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس شادی سے متعلق رپورٹ ’دی ٹیلی گراف‘ میں شائع ہوئی، اور پھر دیگر میڈیا اداروں نے بھی اسے ترجیحات کے ساتھ شائع کیا۔ ترنمول کانگریس کی طرف سے بھی اس شادی کے بارے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


50 سالہ مہوا موئترا کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ڈینش فائنانسر لارس برورسر سے شادی کی تھی، جن سے انھوں نے طلاق لے لیا۔ مہوا ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر دوسری مرتبہ لوک سبھا پہنچی ہیں۔ وہ مغربی بنگال کی کرشنا نگر سیٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ بننے سے قبل مہوا رکن اسمبلی تھیں۔ انھوں نے 2016 سے 2019 تک کریم پور کی نمائندگی کرتے ہوئے مغربی بنگال اسمبلی رکن کی شکل میں کام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔