ممبئی: طیارہ ہوائی اڈہ کی دیوار سے ٹکرایا، بڑا حادثہ ٹلا

شب ڈیڑھ بجے طیارہ بوئنگ 737 لینڈنگ کے دور ان پہلے طیارہ انٹینا سے ٹکرایا اور پھر دیوار سے ،جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ترچی سے دوبئی جانے والا ایئر ایکسپریس کا طیارہ بوئنگ 737 ترچی میں پرواز کے وقت ایئرپورٹ کی دیوارسے ٹکراگیا لیکن طیارہ بعد میں بحفاظت اترا گیا، البتہ طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ کسی مسافر کو کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع کے مطابق شب ڈیڑھ بجے طیارہ بوئنگ 737 لینڈنگ کے دور ان پہلے طیارہ انٹینا سے ٹکرایا اور پھر دیوار سے، جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثہ کا پائلٹ کو پتہ نہیں چلا، لیکن پرواز کے بعد خلاء میں پائلٹ کو احساس ہوا اور انہوں نے ممبئی میں طیارے کو لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔طیارے میں 130مسافر تھے، جسے صبح ساڑھے پانچ بجے ممبئی میں اتارا گیا۔

اس معاملہ میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پرواز کے وقت رفتار کی کمی کے سبب حادثہ پیش آیا ہوگا،جبکہ وزن کا بھی مسئلہ ہونے کا امکان ہے۔

طیارہ کے ممبئی اترنے کے بعد ایئرپورٹ کے افسران نے واقعہ کا جائزہ لیا۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس واقعہ کی اندرونی جانچ شروع کی گئی ہے۔ پائلٹ اور کوپائلٹ کو آف روسٹر کر دیا گیا ہے۔ ایئر لائن نے اس واقعہ کے حوالہ سے ڈی جی سے اے کو آگاہ کر دیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔