ہریانہ کے روہتک میں 3.3 شدت کا زلزلہ، آٹھ دنوں میں چوتھا جھٹکا

ہریانہ میں پچھلے کچھ دنوں سے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں یعنی گزشتہ آٹھ روز میں چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ کے روہتک میں بدھ کو دیر رات 12:46 بجے 3.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز روہتک شہر سے صرف 17 کلومیٹر مشرق میں زمین میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ کھیری سمپلا اور کھرکھاؤدا جیسے قریبی قصبوں کے رہائشیوں نے  دو سے پانچ سیکنڈ تک جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔ زلزلے کے جھٹکوں نے رات گئے لوگوں کو جگایا اور وہ خوف کے مارے گھروں سے نکل کر کھلی جگہ پر آگئے۔ کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہریانہ میں پچھلے کچھ دنوں سے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے 11 جولائی کو ہریانہ کے جھجر ضلع میں 3.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ دہلی-این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل 10 جولائی کو اسی علاقے میں 4.4 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا۔ جھجر اور دہلی-این سی آر کے رہائشیوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں مسلسل آنے والے زلزلوں کی وجہ سے انہیں خطرہ محسوس ہونے لگا ہے، جو اس علاقے کی زلزلہ کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔


نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ریکارڈ کے مطابق 10 جولائی سے اب تک روہتک کے 40 کلومیٹر کے دائرے میں ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے زیادہ شدت کے 4 زلزلے آئے ہیں۔ 10 جولائی کو جھجر میں صبح دو منٹ کے وقفے سے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا جھٹکا صبح 9 بجکر 4 منٹ پر محسوس کیا گیا جبکہ دوسرا جھٹکا صبح 9 بج کر 6 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ دوسرے دن 11 جولائی کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔