دہلی سے لاہور اور کابل تک زلزے کے جھٹکے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

31 Jan 2018, 1:37 PM

زلزلہ کا مرکز افغانستان میں تھا

زلزلہ شناسی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر وی کے گہلوت نے کہا ’’زلزلہ افغانستان کے ہندو کش علاقہ میں آیا جس کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز 190 کلومیٹر زیر زمین تھا اس لئے کشمیر میں اس کا شدید اثر دیکھا گیا جبکہ دہلی تک جھٹکے محسوس کئے گئے۔‘‘

31 Jan 2018, 1:22 PM

شمالی ہندوستان میں زلزلہ کا اثر

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور راولکوٹ، لاہور کے علاوہ پاک مقبوضہ کشمیر کے میرپور، مظفرآباد اور جموں و کشمیر کے پونچھ سمیت تمام علاقوں میں زلزلہ کا اثر دیکھنے کو ملا۔

جموں و کشمیر کے علاوہ شمالی ہندوستان میں ہماچل پردیش، پنجاب، اتر پردیش اور بہار میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

31 Jan 2018, 1:17 PM

پاکستان میں ایک ہلاک کئی زخمی

پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے لسبیلہ علاقہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا جس میں ایک شخص کے ہلاک ہو نےاور کئی افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔


31 Jan 2018, 1:06 PM

دہلی این سی آر میں زلزلہ

دہلی اور این سی آر میں بدھ کی دوپہر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 12 بج کر 40 منٹ پر آئے زلزلہ کا اثر این سی آر کے کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔ دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر، پاکستان اور قزاقستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ناپی گئی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کا مرکزافغانستان کے ہندوکش میں پایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔