یو پی میں 10 آئی پی ایس افسران کے تبادلے

پی اے سی میرٹھ کے ڈی آئی جی انل کمار رائے کا تبادلہ پی اے سی ہیڈکوارٹر پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے سنیچر کو انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے دس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی اے سی مرادآباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس سی دوبے کو اعظم گڑھ (رینج) کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنایا گیا ہے جبکہ اعظم گڑھ کے موجود ڈی آئی جی جے رویندر گوڑ کو ایس آئی ٹی لکھنؤ اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک راجیش دنیش کو گورکھپور کا نیا ڈی آئی جی نامزد کیا گیا ہے۔ پی اے سی میرٹھ کے ڈی آئی جی انل کمار رائے کا تبادلہ پی اے سی ہیڈکوارٹر پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر کیا گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منی راج کا تبادلہ فی الحال منسوخ کردیا گیا ہے۔ پریاگ راج کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش دویدی کا ٹرانسفر گوتم بدھ نگر میں اڈیشنل پولیس کمشنر کے عہدے پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ہیڈکوارٹر میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چرنجیو ناتھ سنہا کا تبادلہ لکھنؤ میں ہی اڈیشنل پولیس کمشنر کے طور پر کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر ٹی سی چنار مرزا پور کیشو کمار چودھری کو لکھنؤ میں پی اے سی کی 35 بٹالین کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔