ترال تصادم: جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر شام صوفی ہلاک، آپریشن جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے واگڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری تصادم میں جیش محمد نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس تعلق سے جانکاری دی۔ انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے بطور کی۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ترال کے تلوانی محلہ واگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔


انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔