ٹرینوں میں لگایا جائے گا ’اسمارٹ لاک‘، سامان چوری ہونے سے روکنے کے لیے ریلوے کا خاص منصوبہ

ایک افسر نے ڈیجیٹل لاک سسٹم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سسٹم پارسل اور مال کے لیے بڑھی ہوئی سیکورٹی فراہم کرے گی، اس سے ریل ٹرانسپورٹیشن کے دوران چوری کے واقعات میں کمی آئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>پارسل کوچ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پارسل کوچ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اگر آپ اپنا کوئی پارسل بذریعہ ٹرین ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجتے ہیں تو اس کی چوری کا ڈر لگا رہتا ہے۔ اب آپ کو اس ڈر سے نجات دلانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ دراصل مال گاڑیوں اور پارسل ٹرینوں میں سامان کو چوری سے بچانے کے لیے انڈین ریلوے نے او ٹی پی پر مبنی ’ڈیجیٹل لاک سسٹم‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پارسل کیے جا رہے سامان کو چوری سے بچایا جا سکے گا۔

ایک افسر نے ڈیجیٹل لاک سسٹم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سسٹم پارسل اور مال کے لیے بڑھی ہوئی سیکورٹی فراہم کرے گی۔ اس سے ریل ٹرانسپورٹیشن کے دوران چوری کے واقعات میں کمی آئے گی اور پارسل بھیجنے والوں کو سکون و راحت میسر ہوگی۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرکوں میں استعمال ہونے والے ایپروچ کی طرح ہی سامان اور پارسل لے جانے والی ٹرین میں جی پی ایس سے لیس ’اسمارٹ لاک‘ لگایا جائے گا۔ جی پی ایس سسٹم سے گاڑی کی لوکیشن کا پتہ لگایا جا سکے گا جس سے چوری کا امکان کم ہوگا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سسٹم پوری طرح محفوظ ہوگا اور او ٹی پی پر مبنی ہوگا۔ اس او ٹی پی کا استعمال ٹرین کے ڈبے کا دروازہ کھولنے اور بند کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ ایک افسر نے بتایا کہ چلتی ٹرین کے دوران کسی چور کا سامان تک پہنچنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ڈبے کو او ٹی پی کے ذریعہ ہی کھولا جائے گا اور پھر دوسرے او ٹی پی سے بند کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈبے کو سیل کر دیا جائے گا اور چھیڑ چھاڑ کو روکنے کے لیے ہر اسٹیشن پر سیل کی نگرانی کی جائے گی۔ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا اندازہ ہوتے ہی افسر کے موبائل نمبر پر فوراً ایک الرٹ پیغام بھیجا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔