گجرات کے ہالول میں پیش آیا دردناک واقعہ، کارخانہ کی دیوار گرنے سے چار بچوں کی موت

گجرات کے ہالول میں ایک کارخانہ کی دیوار عارضی تمبو پر گرنے کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات کے ہالول واقع ایک کارخانہ کی دیوار عارضی تمبو پر گرنے کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعرات کو گجرات کے پنچ محل ضلع کے ہالول تعلقہ میں موسلادھار بارش کے بعد پیش آیا۔ اس دردناک حادثہ میں دو بچوں سمیت پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جن بچوں کی موت ہوئی ہے ان میں چری رام ڈامور (5 سال)، ابھشیک بھوریا (4 سال)، گنگن بھوریا (2 سال) اور مسکان بھوریا (5 سال) شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کنبے ہالول تعلقہ کے چندرپورہ گاؤں میں ایک کیمیکل کارخانہ کے پاس واقع ایک زیر تعمیر مقام پر مزدور کی شکل میں کام کرتے ہیں۔ زوردار بارش کے سبب وہاں کی زمین دھنس گئی اور کارخانہ کی دیوار مزدوروں کے تمبو پر گر گئی۔


اس حادثہ میں مرنے والوں کے علاوہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی۔ انھیں ہالول کے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ہمانشو سولنکی نے اس واقعہ پر شدید افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لگاتار زبردست بارش کے سبب دیوار منہدم ہو گئی جس سے یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔