ہماچل پردیش میں برف باری دیکھ کر سیاح جھوم اٹھے

برف میں جھومنے کے ساتھ ساتھ سیاح اس منظر کو اپنے فون اور کیمروں میں قید کرتے رہے۔ شملہ  کے علاوہ سیاح کفری اور نرکنڈہ کا رخ بھی کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہماچل پردیش میں برف باری دیکھنے کے لیے ہلس کوئن شملہ میں سیاحوں کی بڑی بھیڑ جمع ہے۔ شہر کے ہوٹلوں کے 70 فیصد کمرے بک ہیں۔ ہفتے کے آخر میں برف باری دیکھنے شملہ آنے والے ہزاروں سیاحوں کی خواہش پوری ہوگئی۔ سیاح پہاڑوں پر برف گرتے دیکھ کر خوش ہو گئے۔برف میں جھومنے کے ساتھ ساتھ سیاح اس منظر کو اپنے فون اور کیمروں میں قید کرتے رہے۔ شہر کے علاوہ سیاح کفری اور نرکنڈہ کا رخ بھی کر رہے ہیں۔

شملہ میں گزشتہ جمعرات کو اس موسم کی پہلی برف باری کے بعد چندی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور دہلی سے سیاح شملہ کا رخ کر رہے ہیں۔ کارٹ روڈ پر واقع پارکنگ ہفتے کی دوپہر ہی بھر گئی، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ یہاں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی چوکسی کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں ٹریفک جام ختم ہو گیا۔ سیاحوں نے دن بھر مال روڈ اور رج کے میدانوں میں ٹہلنے کا مزہ لیا۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر موہندرا سیٹھ نے بتایا کہ برف باری کی پیشن گوئی کے بعد سیاحوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر کے ہوٹلوں میں 60 سے 70 فیصد کمرے بک ہیں۔


ہفتے کے روز برف باری کے دوران رج گراؤنڈ پر سیاحوں نے خوب مزہ کیا۔ اس دوران ایک سیاح نے اپنی جیکٹ اور شرٹ اتار کر ڈانس شروع کر دیا۔شملہ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منو سود نے کہا کہ برف باری کے بعد سیاحت کی صنعت نے زور پکڑا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کاروبار میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ امید ہے کہ اس برفباری کے بعد کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد آنے والے دنوں کے لیے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔