ہریانہ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض، کل تعداد 163

اب تک 3635 کورونا مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے جن میں سے 2460 نگیٹو اور کل 163 مثبت پائے گئے ہیں۔ 1012 نمونے کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں گزشتہ دو روز سے کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاست میں کورونا کا آج صرف ایک نیا معاملہ سامے آیا جس سے ریاست میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 163 ہو گئی ہے۔ وہیں ان میں سے دو لوگوں کی موت اور 22 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔

ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ ریاست میں اس طرح کورونا کے اب تک 139 معاملے ہیں۔ ریاست میں بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں کی شناخت کے اعداد و شمار اب 25243 تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے 7880 لوگوں نے كوارنٹائن کی مدت مکمل کر لی ہے اور باقی 17363 نگرانی میں ہیں۔ ریاست میں کورونا جیسی علامات کی وجہ سے 963 لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔


اب تک 3635 کورونا مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے جن میں سے 2460 نگیٹو اور کل 163 مثبت پائے گئے ہیں۔ 1012 نمونے کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ 163 مثبت مریضوں میں سے 22 کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب کرنال اور روہتک میں دو اموات کی تصدیق ریلیز میں دی گئی ہے۔ اگرچہ ان کے علاوہ امبالا رہائشی کورونا مریض کی چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں اور ہریانہ کے ایک پولیس اہلکار کی دہلی میں موت ہوئی ہے جس کا ریلیز میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

ریلیز کے مطابق 163 پازیٹو معاملات میں سے دس غیرملکی ہیں۔ ان میں سے چھ سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک معاملہ ہے۔ 64 مریض ملک کی دیگر ریاستوں سے ہیں۔ ان میں سے گیارہ اترپردیش، دس ہماچل پردیش، آٹھ بہار، چھ مہاراشٹر، سات تمل ناڈو، پانچ کیرالہ، چار مغربی بنگال، جموں وکشمیر تین، تلنگانہ، آندھراپردیش اور مدھیہ پردیش سے دو دو، پنجاب، کرناٹک، چنئی، آسام کا ایک ایک معاملہ شامل ہے۔


حصار میں کورونا کا ایک نیا معاملہ آیا ہے۔ ریاست میں نونہہ میں 38، گروگرام میں 32، پلول اور فریدآباد میں 28-28، امبالہ میں سات، کرنال اور پنچکولہ میں پانچ پانچ، پانی پت میں چار، سرسہ اور سونی پت میں تین تین، بھیوانی اور کیتھل میں دو دو، چرکھی دادری، فتح آباد، حصار، جند اور روہتک میں ایک ایک پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔

کل پازیٹیو معاملات میں سے گرو گرام میں 12، پانی پت میں چار، فرید آباد میں تین، پلول، حصار اور سونی پت میں ایک ایک مریض کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ ریاست میں کرنال اور روہتک میں ایک ایک موت ہونے کی بلیٹن میں معلومات دی گئی ہے لیکن ان کے علاوہ امبالہ کے باشندہ کورونا مریض کی چندی گڑھ کے پی جی آئی میں اور ہریانہ نژاد ایک پولیس اہلکار کی دہلی میں موت ہوئی ہے جس کا ریلیز میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔