حیدرآباد میں ٹماٹر ہوا لال، قیمت 40 تا 50 روپئے کیلو

تاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ٹماٹر کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں مارکٹس میں سپلائی میں بھی بتدریج کمی ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیا ہے۔ چند دن قبل پکوان کی لازمی شئے کی قیمت دس روپئے فی کیلو ہوگئی تھی تاہم موجودہ حالات میں اس کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس کی پیدوار میں کمی اور طلب میں اضافہ کے نتیجہ میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ فی الحال ٹماٹر 40 تا 50 روپئے فی کیلو کے حساب سے شہر حیدرآباد کے بازاروں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گڈی ملکاپور، بوئن پلی، ایل بی نگر، مادنا پیٹ، سکندرآباد مونڈا مارکٹ اور شہر کے رعیتو بازاروں میں اس کی قیمتوں میں اچھال نظر آرہا ہے کیونکہ اس کی سپلائی میں کمی ہوگئی ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف مارکٹس کو قبل ازیں روزانہ 120 تا 150 لاری ٹماٹرلایا جاتا تھا تاہم موجودہ حالات میں صرف 50 تا 60 لاری ٹماٹر ہی لایا جا رہا ہے۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کو ریاست کے اضلاع رنگاریڈی، میدک، سدی پیٹ، نظام آباد، نلگنڈہ، محبوب نگر کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست اے پی کے چتور اور کرناٹک کے بنگالورو سے ٹماٹر لایا جاتا ہے، تاہم تاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ٹماٹر کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں مارکٹس میں سپلائی میں بھی بتدریج کمی ہوگئی ہے۔ تاجرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے نامناسب موسم کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔