آدھار اور پین کارڈ لنک کرنے کا آج ہے آخری دن، کل سے لگے گا 10000 روپے تک کا جرمانہ

دراصل انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139اے اے کے مطابق ہر وہ صارف جسے یکم جولائی 2017 تک پین کارڈ جاری کیا گیا اور جس کے پاس آدھار کارڈ بھی ہے، اس کے لیے لنکنگ ضروری ہو جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

اگر آپ نے ابھی تک پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک نہیں کرایا ہے تو فوراً اس عمل کو انجام دے دیجیے۔ 30 جون یعنی آج آدھار کارڈ اور پین کارڈ لنک کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ اگر آپ لنکنگ کا یہ عمل آج ہی کر لیتے ہیں تو آپ کو صرف 1000 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ لیکن جنھوں نے 30 جون تک اپنا آدھار کارڈ اور پین کارڈ لنک نہیں کرایا ان کا پین کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کئی طرح کی بینکنگ سہولیات بند ہو سکتی ہیں اور آپ کو 10 ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، پیسوں کا لین دین کرنے میں بھی آپ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دراصل انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139اے کے مطابق ہر وہ صارف جسے یکم جولائی 2017 تک پین کارڈ جاری کیا گیا اور جس کے پاس آدھار کارڈ بھی ہے، اس کے لیے لنکنگ ضروری ہو جاتا ہے۔ حالانکہ یہ لنکنگ آسام، جموں و کشمیر اور میگھالیہ کے باشندوں کے لیے لازمی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق ایک غیر باشندہ بھی آدھار-پین کارڈ کو لنک کرانے کے لیے مجبور نہیں ہے۔ جو لوگ گزشتہ سال تک 80 سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے ہو گئے ہیں یا ہندوستان کے شہری نہیں ہیں، ان کے لیے بھی لنکنگ لازمی نہیں ہے۔ انکم ٹیکس کے مطابق جو لوگ مذکورہ بالا خاص کیٹگری میں سے ایک کے بھی دائرے میں آتے ہیں اور اپنی خواہش سے اپنے آدھار کو پین کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں، انھیں جرمانہ کی رقم ادا کرنی ہوگی۔


آدھار اور پین کارڈ کو لنک کرنے کا طریقہ:

  • پین اور آدھار کارڈ لنک کرنے کے لیے آپ کو انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل کی ویب سائٹ https://incometaxindiaefiling.gov.in/ پر جانا ہوگا۔

  • ویب سائٹ پر ایک جگہ آپ کو لنک پین آدھار کارڈ کا آپشن دکھائی دے گا، اس پر کلک کریں۔ پھر رجسٹر کا آپشن دکھائی دے گا، یہاں کلک کر کے آپ رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو پین اور آپ کی یوزر آئی ڈی درج کرنا ہوگا۔

  • آپ یوزر آئی ڈی، پاسورڈ اور یومِ پیدائش ڈال کر لاگ اِن کریں۔ ایک پوپ اَپ وِنڈو کھلے گی جو آپ کے پین کو آدھار سے جوڑنے کے لیے ہوگی۔

  • پین کے مطابق نام، یومِ پیدائش اور جنس جیسی تفصیل کا تذکرہ پہلے سے وہاں ملے گا۔ اپنے آدھار اور پین کارڈ کی جانکاری کو ویریفائی کریں۔ اگر تفصیل میل کھاتے ہیں تو اپنا آدھار نمبر درج کریں اور ’لنک ناؤ‘ بٹن پر کلک کریں۔ ایک پوپ اَپ پیغام آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ کا آدھار آپ کے پین سے کامیابی کے ساتھ لنک ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔