انسانی حقوق کو مضبوط بنانا اجتماعی ذمہ داری: کووند

صدر رام ناتھ کووند نے منگل کے روز کہا کہ انسانی حقوق کو زمینی سطح پر مضبوط بنانا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے منگل کے روز کہا کہ انسانی حقوق کو زمینی سطح پر مضبوط بنانا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

کووند نے یہاں یوم قومی انسانی حقوق کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلے میں سول سوسائٹی کے ساتھ ہاتھ ملاکر بیداری پھیلانے کا ایک بہتر کام کیا ہے۔ آئین ساز اسمبلی کے ممبر ہنسابین مہتا کے حقوق انسانی اور مساوات کے لئے کئے گئے کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، ’’ہمیں خود سے یہ پوچھنا چاہئے کہ ہم ان کے حقوق کے مساوات اور یکساں وقار کے حق کے لئے ایک معاشرے کی حیثیت سے کیا کرسکتے ہیں۔ ‘‘

انہوں نے کہا ،’’بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں بہت سارے واقعات نے ہمیں دوبارہ سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ خواتین کے خلاف سنگین جرائم حال ہی میں ملک کے بہت سے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔ وہ کسی ایک جگہ یا ایک ملک تک محدود نہیں ہیں۔ دنیا کے بہت سارے مقامات پر ، کمزور لوگوں کے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں ، عالمی یوم انسانی حقوق کےلئے یہ مثالی ہوگا ہم عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر خود احتسابی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انسانی حقوق سے متعلق اعلامیے کو اسی کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔


صدر نے کہا ، ’’بچے ، بندھوا مزدور اور دوسرے لوگ معمولی جرائم کے لئے جیلوں میں ہیں ، ہمیں ان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ کیا پتہ انہوں نے یہ جرم نہیں کئے ہوں، ہمیں ان کے مسائل کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔ یہ ایسے معاملات ہیں جن کو پرامن معاشرے کی تعمیر کے لئے فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب بہت ضروری ہے لیکن اس مسئلے کے دوسرے پہلوؤں پر بھی یکساں توجہ دی جانی چاہئے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ حقوق اور فرائض ایک سکے کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا ، ’’خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات سے نمٹنے میں ہماری ناکامی کا نتیجہ بھی ہمارے فرائض سے عدم توجہی کا باعث ہے۔ ہمارے قومی مکالمے میں انسانی حقوق سے متعلق تمام سوالات کا بہتر تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان پر غور کرنے سے ہمارے بنیادی فرائض پر غور کرنے کے لئے مزید مواقع میسر آسکتے ہیں۔


اس سے قبل ، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ، جسٹس ایچ ایل دتو نے شارٹ فلم مقابلہ 2019 کی فلم کی سی ڈی جاری کی اور پہلی کاپی کووند کو پیش کی۔ انہوں نے کمیشن کے پچھلے سال کے اقدامات اور مستقبل کے پروگراموں کا خاکہ پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔