بھائی کو بھائی سے لڑانے سے کبھی ملک کا فائدہ نہیں ہوگا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سی اے اے کے ساتھ ہی این پی آر کے سلسلے میں اٹھے تنازعہ کے درمیان مودی حکومت کا نام لئے بغیر اس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے بھائی کو لڑانے سے کبھی ملک کا فائدہ نہیں ہو سکتا

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

یو این آئی

رائےپور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے ساتھ ہی این پی آر کے سلسلے میں اٹھے تنازعہ کے درمیان مودی حکومت کا نام لئے بغیر اس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے بھائی کو لڑانے سے کبھی ملک کا فائدہ نہیں ہوسکتا۔

راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ منعقد تین روزہ قومی قبائلی رقص فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سبھی مذاہب، ذات، قبائلیوں، دلتوں، پسماندہ طبقوں کو ساتھ لئے ملک کو اور معیشت کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نظام میں غریب ،کسان ،مزدور مل کر آگے بڑھانے میں اپنا اپنا تعاون دیتےہیں۔محض 10سے 15 صنعتی خاندانوں کو سبھی کچھ دے کر آپ ہندوستان کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔

بھائی کو بھائی سے لڑانے سے کبھی ملک کا فائدہ نہیں ہوگا: راہل گاندھی

انہوں نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں سبھی کی آواز سنے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو چاہے کرو لیکن وہاں ایک دو شخص کی نہیں بلکہ سبھی کی آواز سنو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات آج کیا ہیں،سبھی کو پتا ہے۔کسان پریشان ہیں ،بےروزگاری بلندی پر ہے اور معیشت کی حالت بہتر ہی خراب ہے۔


شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کا نام لئےبغیر انہوں نے کہا کہ توڑنے سے کچھ نہیں بنایا جاسکتا ہے۔کثرت میں ہی وحدت ہے۔الگ الگ سماج،ذات ،مذہب ہمارے ملک کی خوبی ہیں، اور ان کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ منعقد قبائلی رقص پروگرام کو کثرت میں وحدت کی کوشش بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے قبائلی تاریخ اور ثقافت کو جاننے کا موقع ملے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں قبائلیوں کو تمام مسئلوں سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔انہیں خوشی ہے کہ کانگریس کی چھتیس گڑھ حکومت میں قبائلیوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔تیندوپتا بونس،زمین واپسی جیسے کئی قدم ان کے حق میں حکومت اٹھائے ہیں،جس سے ایک یقین پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے ریاست کے قبائلی بلاک میں نکسلی تشدد میں آئی کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپش بگھیل نے اس موقع پر کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر جیسے اقدامات سے بی جےپی ملک کو جلانے کا کام کررہی ہے وہیں ان کی حکومت قبائلی رقص فیسٹیول جیسے انعقاد کرکے کثرت میں وحدت کومضبوط کرنےکا کام کررہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ریاست کے نکسلی متاثرہ قبائلی اکثریتی دنتے واڑا ضلع میں 60فیصد آبادی کے خط افلاس سے نیچے ہونے کا ذکر کرتےہوئے اگلے چار برسوں میں اسے قومی اوسط 22فیصد سے کم پر پہنچانے کا عزم کیا۔


اس سے پہلے راہل گاندھی نے وزیراعلی بگھیل ،اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہینت،سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کے ساتھ چراغ جلائے اور قبائلی فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس کے بعد فیسٹیول میں شامل ہونے پہنچے چھ ملکوں اور 25ریاستوں ک لوک فن کاروں نے مارچ کیا۔ راہل گاندھی نے بعد میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ ڈھول بجاتے ہوئے رقص بھی کیا۔اس موقع پر ہندوستان میں یونائیٹیڈ نیشنل مشن کی چیف یو این ریزیڈنٹ کو آرڈینیٹر ریناٹا لوک ڈیسالین بھی خصوصی طورپر موجود تھیں۔

چھتیس گڑھ میں پہلی بار قومی قبائلی رقص فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تین روزہ اس رقص فیسٹیول میں ملک کے 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ ہی چھ ملکوں کے تقریباً 1800 سے زیادہ لوگ اپنی قبائلی فن ثقافت کو پیش کریں گے۔ اس فیسٹیول میں 39 قبائلی عملے چار مختلف فارمس میں 43 سے زیادہ ڈانس اسٹائل پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔