کلکتہ تریپورہ نہیں ہے عوام نے بے خوف ہو کر اپنی رائے کا اظہار کیا:پارتھو چٹرجی

ترنمول کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کی عدالت میں ہارچکی ہیں،اس لئے جھوٹ بول رہی ہیں اور ہماری کامیابی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ کارپوریشن انتخابات میں گڑبڑی اور دھاندلی پھیلانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ”اپوزیشن پارٹیاں جھوٹ پھیلارہی ہیں۔ عوام کی عدالت میں انہیں شکست ہوگی۔ اسی وجہ سے انہیں مختلف عدالتوں کا چکر لگانا پڑرہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کی عدالت میں ہارچکی ہیں۔اس لئے جھوٹ بول رہی ہیں اور ہماری کامیابی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے پولس کے کردار کو آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کے طریقہ کار کو ”بے مثال“ قرار دیا۔


پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ”لوگوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے ہمارے کاموں کی سراہنا کی ہے۔کلکتہ ایک محفوظ شہر ہے۔اپوزیشن جماعتیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔کلکتہ پولس نے پرامن پولنگ کرانے میں بہت ہی اہم کردارادا کیا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ترنمو ل کانگریس کو قومی سطح تک پہنچادیا ہے۔ان انتخاب میں ممتا بنرجی کو مزید تقویت ملے گی۔پارتھو چٹرجی نے دعویٰ کیا کہ ریاستی پولیس نے اپوزیشن کے تقریباً تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔


پارتھو چٹرجی نے شوبھندو ادھیکاری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ سڑکوں پر اتریں گے۔مگر انہوں نے سالٹ لیک کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کیا۔پولیس نے اپوزیشن کے منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے اس لیے وہ گھر بیٹھے انگلیاں چوس رہے ہیں۔

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”گورنر ان کی پارٹی کے رکن ہیں، وہ گورنر کے پاس جاتے ہیں، لیکن وہ عوام کی عدالت میں نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہاکہ ”لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا ہے۔ ان کے پاس کوئی امیدوار نہیں ہے۔ تین اپوزیشن جماعتیں امیدوار کھڑے نہیں کر سکی ہیں۔


پارتھو چٹرجی نے پولس کے کردار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ”یہ تریپورہ نہیں ہے۔ پولیس نے بہت مؤثر طریقے سے ووٹ ڈالا ہے۔ پولس نے امن و امان کو موثر طریقے سے برقرار رکھا ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کلکتہ کے تمام شہریوں نے بدصورت پروپیگنڈے کے باوجود آزادانہ طور پر ووٹ ڈالا ہے۔'

سی پی آئی ایم نے الزام لگایا کہ وارڈ نمبر 6میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے سی پی آئی ایم کے ایجنٹ کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔