تریپورہ تشدد: امت شاہ نے ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ سے کی ملاقات، ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کرنے کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ہم نے انھیں تفصیل سے سب بتایا دیا کہ کس طرح لیڈروں کو گرفتار کیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کو پیٹا گیا۔

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

تریپورہ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد مبینہ پولیس بربریت کو لے کر ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ہم نے انھیں تفصیل سے سب بتایا دیا کہ کس طرح لیڈروں کو گرفتار کیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کو پیٹا گیا۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ نے کل تریپورہ کے وزیر اعلیٰ سے فون پر بات کی تھی اور ریاست سے رپورٹ مانگیں گے۔

اس سے قبل ترنمپول کانگریس کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ تریپورہ میں پولیس کی مبینہ بربریت اور پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کی یوتھ سیل کی سکریٹری سیانی گھوش کی گرفتاری کو لے کر ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ نے امت شاہ سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔ ملاقات کے لیے وقت نہیں دینے پر اراکین پارلیمنٹ وزارت کے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */