بی جے پی فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لئے بنگلہ دیش کی تصاویر استعمال کر رہی ہے: ترنمول 

سکھیندو شیکھر رائے نے کہا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینے اور مودی کے حلوس میں لوگوں کو لانے کے لئے ہزاروں روپے کوپن کے ذریعہ تقسیم کیے جارہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بی جے پی امیدوار بابل سپریو اور رودر انل گھوش کی انتخابی مہم میں بنگلہ دیش میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی تصویرکی نمائش کئے جانے پر ترنمول کانگریس نے سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سکھیندو شیکھر رائے نےکہاہے کہ ان کی پارٹی الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی ۔خیال رہے کہ ایک گاناجاری کیا جارہا ہے جس کا عنوان ہے ’’دیدی آپ ہم سے پیار نہیں کرتی ہیں‘‘ ۔اس گانے میں بابل سپریو اور رودرانل مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔ترنمو ل کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں جومناظر ہیں وہ بنگلہ دیش کے ہیں ۔


انہوں نے مزید دعوی کیا ہے کہ بی جے پی مختلف جگہوں پر کوپن تقسیم کررہی ہے۔ اس کے بارے میں کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ سکھیندو شیکھر رائے نے کہا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینے اور مودی کے حلوس میں لوگوں کو لانے کے لئے ہزاروں روپے کوپن کے ذریعہ تقسیم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس 15,00شکایات کی جاچکی ہیں مگر کمیشن نے صرف 3شکایت کی ہے ۔

رائے نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام چینلس ہمارے ساتھ ہیں اور آپ بھی ہمارے ساتھ انتخابات کے بعد آجائیں گے۔رائے نے کہا کہ وزارت داخلہ جیسے اہم عہدہ پر فائز شخص اگر اس طرح کا بیان دیتا ہے تو اس کو بد قسمتی ہی کہی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیوز چینلوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کورونا پروٹوکول کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں ۔بغیر ماسک کے مہم چلارہے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔