بجٹ سیشن کیلئے لوک سبھا اورراجیہ سبھا کی کارروائی مختلف اوقات میں ہوں گی

ایوان زیریں کے بلیٹن کے مطابق بجٹ اجلاس کے لیےلوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار بجٹ سیشن کے لیے ایوان بالا- راجیہ سبھا اورایوان زیریں- لوک سبھا کی کارروائی مختلف اوقات میں ہوگی۔ واضح رہے راجیہ سبھا کے چئیرمین ایم وینکیا نائڈو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور پارلیمنٹ میں کئی اسٹاف کے لوگ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کل جاری ایوان زیریں کے بلیٹن کے مطابق بجٹ اجلاس کے لیے ایوان زیریں کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔


ایوان بالا کی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ یہی نہیں کووڈ-19 کے رہنما خطوط 2 فروری سے لاگو ہوں گے۔ صدر مملکت کا خطاب 31 جنوری کو ہوگا جبکہ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

کچھ دن پہلے ایوان بالا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو اورلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دونوں ایوانوں کے جنرل سکریٹریوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ کورونا وبا کے درمیان آئندہ بجٹ اجلاس کے محفوظ انعقاد کے لیے موثر اقدامات کریں۔


واضح رہے لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش پر 28 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔