گردابی طوفان ’بلبل‘ کے پیش نظر بحریہ کے تین جہاز تیار

خلیج بنگال سے شمال کی سمت بڑھنے والے گردابی طوفان ’بلبل‘ کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کےلئے راحت اور بچاؤ کام کےلئے بحریہ کے تین جہاز اور ایک طیارے کو تیار رکھا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

وشاکھاپٹنم: خلیج بنگال سے شمال کی سمت بڑھنے والے گردابی طوفان ’بلبل‘ کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کےلئے راحت اور بچاؤ کام کےلئے بحریہ کے تین جہاز اور ایک طیارے کو تیار رکھا گیا ہے۔

اندازہے کہ طوفان بلبل ہفتے کی صبح اوڈیشہ کے پارادیپ سے 100کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں واقع تھا ۔اس کے بعد مغربی بنگال کے کولکاتہ شہر سے 275کلومیٹر جنوب مغرب جنوب میں واقع تھااور آج رات اس کے سُندرون ڈیلٹا علاقے میں مغربی بنگال کے ساگرجزیرے اور بنگلہ دیش کے کھیپوپاڑا پہنچنے کا اندازہ ہے۔طوفان کی صورت حال پر بحریہ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں مدد اور راحت کا سامان لئے تین جہاز اور نگرانی کےلئے طیارے تیار ہیں۔


محکمہ موسمیات کی ایک ریلیز کے مطابق اس وقت طوفان کی وہ سے 65سے 70کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔خلیج بنگال میں تعینات بحریہ طیارے نے مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کو طوفان کے بارے میں چیلنج کیاہے اور انہیں جلد از جلد پاس کے ساحل پر لوٹنے کی صلاح دی ہے۔

وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے تین جہازوں کو راحت کےسازوسامان کے ساتھ تیار رکھاگیا ہے اور انہیں قدرتی آفات سے متاثر علاقوں میں فوری طورپر انسانی مدد اور قدرتی آفات (ایچ اے ڈی آر)کاموں کےلئے تعینات کیاگیاہے۔

کسی بھی طرح کی آفت کے حالات سے نمٹنے کےلئے اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں غوطہ خور اور ڈاکٹروں کی ٹیموں کو تیار رکھاگیا ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کے ہوائی سروے کےلئے،متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور راحت کا سامان پہنچانے کےلئے بحریہ کے فوجی طیارے کو بھی بحریہ کے ایئر اسٹیشن پر تیار رکھاگیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔