چھتیس گڑھ: مڈبھیڑ میں تین ماؤنواز ہلاک، دو گرفتار

چھتیس گڑھ میں پولس اور ماؤنوازوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں پولس نے تین وردی ملبوس ماؤنواز کو مار گریا جن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے ضلع سُکما کے بُرکاپال علاقے میں پولس اور ماؤنوازوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں پولس نے تین وردی ملبوس ماؤنواز کو مار گریا جن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

بستررینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس وویکانند سنہا نے بتایا کہ جگرگنڈہ تھانہ سے پولس کی مشترکہ ٹیم گشت سرچنگ پر روانہ کی گئی تھی۔ شام کو لوٹتے وقت مُکرَم نالے کے قریب داؤں لگا کر ماؤنوازوں نے پولس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں پولس نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے گولی باری کی۔تقریباً نصف گھنٹے تک دونوں جانب سے ہونے والی رک رک کر فائرنگ کے بعد آخر کار ماؤنوازوں کے پیراکھڑ گئے اور وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل میں بھاگ گئے۔


جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران تین وردی ملبوس ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہے جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ موقع سے انساس رائفل کے ساتھ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز سامان ضبط کیے گئے ہیں۔ انساس رائفل ملنے سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونےو الے ماؤنوازوں میں کوئی بڑا عہدیدار ہو سکتا ہے۔

سنہا نے بتایا کہ پولس کی ٹیم مفرورملزموں اور وارنٹیوں کا سراغ لگانےکی غرض موضع ڈلَّا، ملیم پلی، سُکنپَلی سے لوٹ رہی تھی کہ جنگل میں دو افراد کوڑسے منگو اور موڑیم لکھو پولس کو دیکھ کر چھپنے لگے جنھیں تعاقب کرکے دبوچ لیا گیا۔ دونوں ہی ماؤنواز لمبے عرصے سے فرار تھے۔ ماؤنوازوں کے خلاف عدالت کی جانب سےمستقل وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */