وشوامترا چونگتھم سمیت تین ہندوستانی باکسر سیمی فائنل میں

منی پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر وشوامترا کوارٹر فائنل میچ میں قزاقستان کے کینزے مراتول سے کہیں زیادہ مضبوط نظر آئے۔

وشومترا چونگتھم، تصویر آئی اے این ایس
وشومترا چونگتھم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2021 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے وشومترا چونگتھم (51 کلوگرام) سمیت تین ہندوستانی باکسر نے تمام توقعات پر پورا اترتے ہوئے یہاں اے ایس بی سی یوتھ اور جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ منی پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر وشوامترا کوارٹر فائنل میچ میں قزاقستان کے کینزے مراتول سے کہیں زیادہ مضبوط نظر آئے۔ اس نے پورے میچ میں تیزی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا اور 5-0 کی آسان جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنا کانسے کا تمغہ یقینی بنایا ہے۔ اگر وہ سیمی فائنل میں ہارتے بھی ہیں تو انہیں کانسے کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ دیپک (75 کلوگرام) نے مڈل ویٹ کوارٹر فائنل میچ میں شروع سے ہی عراق کے درغم کریم پر حاوی رہے۔ انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں اپنے مخالف پر گھونسوں کی بارش کی۔ نتیجے کے طور پر ریفری کو میچ روکنا پڑا اور دیپک کو فاتح قرار دیا گیا۔ قومی چیمپئن ہریانہ کے ابیمانیو لورا (92 کلوگرام) نے بھی کرغزستان کے ٹینی بیکوف سنجر کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔


دیپک کی طرح ابیمانیو نے بھی اپنے مخالف کو دوسرے راؤنڈ میں گھونسوں سے مارا، ریفری کو میچ روکنے پر مجبور ہونا پڑا اور ہندوستانی باکسر کو فاتح قرار دیا گیا۔ خواتین کے سیکشن میں پریتی (57 کلوگرام) نے منگولیا کی ٹگسجرگل نومین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ریفری اسٹاپنگ دی کانٹیسٹ (آر ایس سی) یعنی ریفری نے مقابلہ رکوانے کی بدولت جیت حاصل کی۔

اس دوران آدتیہ جانگھو (86 کلوگرام) دوسرے دن شکست کا سامنا کرنے والے واحد ہندوستانی باکسر رہے۔ انہیں کوارٹر فائنل مقابلے میں قزاقستان کے ٹیمرلان مکاتیو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ آج ٹورنامنٹ کے تیسرے دن چھ ہندوستانی جونیئر باکسر اپنے حریفوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ کرش پال (46 کلوگرام)، آشیش (54 کلوگرام)، انشول (57 کلوگرام)، پریت ملک (63 کلوگرام)، بھرت جون (81+کلوگرام) اپنے اپنے کوارٹر فائنل میں کھیلیں گے، جبکہ گورو سائیں (70 کلوگرام) سیمی فائنل میں مقابلہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔