گریٹر نوئیڈا میں بارش نے مچائی تباہی، مکان کی دیوار گر نے سے بچے دب گئے، تین کی دردناک موت

دیوار گرنے کے اس حادثے میں چھہ بچے زخمی بتائے گئے۔ جن میں سے احد، عادل اور الفیزہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ تمام بچے چھٹیوں میں اپنی نانی کے گھر آئے ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گریٹر نوئیڈا میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار بارش کے بعد گر گئی۔ اس میں چھ بچے دفن ہوئے۔ حادثے میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے سکول کی چھٹیاں گزارنے اپنی نانی کے گھر آئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تین زخمی بچوں کا علاج تاحال جاری ہے۔ پولیس نے جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیں۔

یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے سورج پور تھانہ علاقے کے کھوڈنا گاؤں میں پیش آیا۔ اس المناک حادثے میں عائشہ بیٹی صغیر عمر 16 سال، احد ولد معین الدین عمر 4 سال، حسین ولد اکرام عمر 5 سال، عادل ولد شیرخان عمر 8 سال، الفیزہ بیٹی معین الدین عمر 2 سال، سوہنا بیٹی رئیس عمر 12 سال، واصل ولد شیرخان  عمر 11 سال، سمیر ولد صغیر عمر 15 سال مکان کی دیوار گرنے سے زخمی ہو گئے۔ان میں احد، عادل اور الفیزہ علاج  کے دوران جاں بحق ہو گئے۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ کھوڈانا گاؤں کے رہائشی صغیر کے گھر میں دیوار گرنے سے حادثہ پیش آیا جس میں اس کے خاندان کے آٹھ بچے اور رشتہ دار دب گئے۔ ان میں سے تین بچے دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ باقی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے تال میل قائم کیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔