شجاعت بخاری کا رسم چہارم، ہزاروں لوگوں کی دعایہ مجلس میں شرکت

خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مقررین نے صحافتی اور ادبی شعبے میں ایک بے مثال کام انجام دینے میں مرحوم کے رول کو اجاگر کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کریری (بارہمولہ): زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پیر کے روز کریری بارہمولہ میں مرحوم سید شجاعت بخاری کے رسم چہارم کے سلسلے میں منعقدہ دعایہ مجلس میں شرکت کی۔

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا ممبر غلام نبی آزاد، ریاستی وزراء ، ارکان قانون سازیہ ، سینئر سیاست داں ، صحافی ، ادیب ، مختلف ایڈیٹر فورموں کے نمائندے ، مذہبی اور سول سوسائٹی کے لیڈران ، تاجر برادری اور سماج کے دیگر طبقوں کے نمائندوں نے اچھی خاصی تعدا د میں مرحوم بخاری کے لئے خصوصی دعایہ مجلس میں شرکت کی اور مرحوم کے افراد خانہ بشمول سید رفیع الدین بخاری ، سید بشارت بخاری کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا جموں وکشمیر ادبی مرکز کمراز کی طرف سے کریری میں معروف شاعر اور ادیب پروفیسر رحمان راہی کی صدارت میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر سید شجاعت بخاری کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مقررین نے صحافتی اور ادبی شعبے میں ایک بے مثال کام انجام دینے میں مرحوم کے رول کو اجاگر کیا گیا۔

قریب تین دہائیوں تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے شجاعت بخاری کو 14 جون کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے پریس کالونی سری نگر میں اپنے دفتر کے باہر نذدیک سے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔