ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا: مودی

پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا تین ماہ تک جاری رہنے والے تنازع پرانہوں نے کہا’’ایل او سی سے لیکر ایل اے سی تک ملک کی خودمختاری و سالمیت پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے ملک نے ،ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے‘‘۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خودمختاری کا وقار ہمارے لئے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا’’ملک کے بہادر فوجی مادر وطن کی حفاظت کے لئے کیا کر سکتے ہیں ، ملک کیا کرسکتا ہے ، دنیا نے لداخ میں دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Aug 2020, 11:15 AM
/* */