یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے: ممتا بنرجی

بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے الیشن ہار گئے ہیں

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں، ترنمول کانگریس نے 294 سیٹوں میں سے 215 پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ جب کہ بی جے پی صرف 74سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔ نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف نے بھانگرسے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کرلی ہے۔ ترنمول کانگریس نے 2011 اور 2016 سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔

بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے الیشن ہار گئے ہیں، جب کہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر سینئر لیڈران ممتا بنرجی، پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، مولانا صدیق اللہ چودھری، غنی خان چودھری، ملئے کھٹک، جیوتری پریہ ملک جیت حاصل کر رہی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔