حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی خبر

تلنگانہ میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر حیدرآباد میں تیسری نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ کے حیدرآباد سے لگاتار موصول ہونے والے واقعہ کی اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم پولیس سے پوری طرح بے خوف ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری بار نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی پوری حقیقت سامنےآنا باقی ہے۔

اتوار کو حیدرآباد کے کالاپتھر تھانے کی پولیس نے 21 سالہ سفیان کو ایک نابالغ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی حیدرآباد کے چارمینار میں کپڑے کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرتی ہے۔


پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم سفیان نے 31 مئی کی رات چارمینار بس اسٹاپ پر متاثرہ سے ملاقات کی تھی۔ جہاں سے وہ اسے لینگر ہاؤس میں اپنے گھر لے گیا۔ جہاں اس نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر دو بار چھیڑ چھاڑ کی اور صبح بس اسٹاپ پر واپس چھوڑ دیا۔ اس دوران اس نے اسے اپنا نمبر بھی دیا۔

واقعے کے بعد نابالغ لڑکی نے 5 جون کو پیٹ میں شدید درد ہونے پر اپنی والدہ سے شکایت کی، جس دوران ماں سے پوچھ گچھ کے دوران متاثرہ نے سارا واقعہ بیان کیا۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچی ماں کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 363، 376 (2) اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا۔


بتادیں کہ اس سے قبل 28 مئی کو 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے علاوہ 31 مئی کو 11 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ابھی یہ تصدیق ہونی ہے کہ لڑکی کے الزام میں کتنی صداقت ہے اور یہ پولیس جانچ سے ہی پتہ لگے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔