پریاگ راج کے رودرا اپارٹمنٹ میں چوروں نے کیا ہاتھ صاف، 7 فلیٹوں سے 1 کروڑ کی چوری
واردات کے دن اپارٹمنٹ میں رہنے والے لوگ شادی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ جب گھر کے مالک شادی سے لوٹے تو انہیں چوری کا پتہ چلا۔ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

ویڈیو گریب
پریاگ راج: ضلع کے نینی کوتوالی علاقہ کے ایک ہائی کلاس رودرا اپارٹمنٹ میں چوری کے واقعہ نے پورے علاقے میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ چہرہ چھپا کر اپارٹمنٹ میں داخل ہو رہے چوروں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس واردات میں چوروں نے اپارٹمنٹ کے 7 فلیٹوں کا تالا توڑ کر قریب 1 کروڑ روپے کی چوری کرلی۔ چور فلیٹوں سے نقد اور جوئیلری بھی چوری کرکے لے گئے۔ پولیس افسروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
واقعہ کے بعد پولیس، فارینسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ نے جانچ کی کارروائی کی۔ اپارٹمنٹ میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا گیا تو 5 چور نظر آئے۔ سبھی پیچھے کی دیوار چھلانگ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تھے۔ چوروں کو پکڑنے کے لیے نینی کے ساتھ ہی پولیس کی دو ٹیمیں و ایس او جی یمنا پور کو لگایا گیا ہے۔ اس دوران کئی مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوتھ تاچھ جاری ہے۔
ریوا مارگ واقع اپارٹمنٹ میں 3 ٹاور ہیں۔ اس میں کل 153 فلیٹ ہیں۔ دیر رات قریب ڈھائی بجے اپارٹمنٹ کے پیچھے بنے مندر سے لگے دیوار کے سہارے پانچ چور اندر داخل ہوئے۔ کسی کے ہاتھ میں سبل تو کسی کے ہاتھ میں دیگر اوزار تھے۔ سبھی دبے پاؤں سب سے پہلے ٹاور تین میں داخل ہوئے۔ یہاں رہنے والے کاروباری ابھیشیک گپتا کے مکان کا تالا توڑ کر الماری میں رکھے تین لاکھ روپے، 15 لاکھ سے زیادہ کے سونے چاندی و ہیرے کے زیورات اٹھا کر لے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیر کی رات 7 فلیٹوں میں چوری کی یہ واردات انجام دی گئی۔ اس دوران یہاں رہنے والے لوگ شادی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ جب گھر کے مالک شادی سے لوٹے تو انہیں چوری کا پتہ چلا۔ فلیٹ میں رہنے والے ابھیشیک کیسر وانی نے بتایا کہ پیر کی رات وہ، اہلیہ اور ماں کے ساتھ کوشامبی دعوت میں گئے تھے۔ منگل کی صبح لوٹے تو فلیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا ملا۔ اس کے علاوہ بھی کئی فلیٹوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ کچھ فلیٹوں کے لوگ ابھی واپس نہیں لوٹے ہیں۔ جس کے بعد معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔