پاکستانی وفد سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: اکبر الدین

سید اکبر الدین نے کہا کہ نیویارک اور اقوام متحدہ کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اعلی سطحی میٹنگوں میں حصہ لیں گے اور پاکستانی وفد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ نیویارک اوراقوام متحدہ کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اعلی سطحی میٹنگوں میں حصہ لیں گے اور پاکستانی وفد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کواٹھاکر پاکستان کا معیار اور بھی نیچے گرتا جائے گا اورہندوستان کے امیج میں اتنا ہی سدھار ہوگا۔

اکبرالدین نے دہشت گردی کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر اشتعال انگیز تقریروں کو توجہ دے رہے ہیں لیکن ہندوستان اس معاملے پراپنے طریقے سے ردعمل کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ اقو ام متحدہ میں ہندوستان ماحولیاتی تبدیلی اور مسلسل ترقی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دے گا۔ اور غیر ضروری مسائل میں خود کوگھسیٹنے سے بچائے گا۔ خیال رہے کہ نریندر مودی اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد اسی دن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بھی تقریر ہوگی اس میں وہ کشمیر کے مسئلے کواٹھاسکتے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے بعد ہندوستان کیطرف سے جواب کا حق کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکسی کو بھی پہلے یہ بتانا خراب اسٹریٹیجی ہے کہ آپ اسکے جواب میں کیا کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔