آئندہ دو سے تین روز تک دھند اور سردی کی لہر سے نہیں ملے گی راحت، محکمہ موسمیات

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر کے شدید ہونے کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی</p></div>

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق سات سے نو جنوری کے دوران مغربی ہمالیہ کے علاقے میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں مدھیہ پردیش، ودربھ، مدھیہ مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ-گنگا کے میدانی علاقون میں سطح کے نزدیک ہلکی ہواؤں اور زیادہ نمی کے سبب کئی علاقوں میں گھنی سے بہت گھنی دھند جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اتر پردیش، جموں کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، آسام، مغربی بنگال، سکم میں اگلے دو تین دنوں تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ وہین، شمالی مدھیہ پردیش، بہار، آسام میں بھی گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے کئی حصوں میں سرد دن سے شدید سردی کے دن کے حالات کا امکان ہے۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر کے شدید ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔


دریں اثنا، جمعرات کو شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں سردی کی شدید لہر کا زور جاری رہا۔ شدید دھند کے باعث ریل آپریشن بھی متاثر ہوا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی میں جمعرات کو کئی پہاڑی علاقوں سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔ شدید سردی کے درمیان زیادہ تر لوگ گھروں کے اندر ہی موجود رہے اور خود کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر اور گرم مشروبات کا استعمال کرتے رہے۔

<div class="paragraphs"><p>سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی</p></div>

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی

Vijay Kumar Yadav

قومی راجدھانی سمیت شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے کم سے کم 12 ٹرینیں ڈیڑھ سے چھ گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں جب کہ دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔ دہلی ہوائی اڈے نے بھی دھند کا الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ کم بصارت کے باوجود پروازوں کا آپریشن جاری رہا۔ دہلی ہوائی اڈے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ’’فی الحال تمام پروازیں معمول پر ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔