نظام عدل سے بھروسہ اٹھ جائے تو ملک جنگل راج کی طرف جاتاہے: امام احمد بخاری

شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوم اور اپنے ملک کی نفسیات کو سمجھتے ہیں، کسی بھی قیمت ملک میں صدیوں سے چلے آرہے بھائی چارے کے ماحول کو خراب نہیں کیا جا سکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شاہی امام مولاناسیداحمد بخاری نے کہاہے کہ میں اپنی قوم اور اپنے ملک کی نفسیات کو سمجھتا ہوں۔ وہ کسی بھی قیمت ملک میں صدیوں سے چلے آرہے بھائی چارے کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دے گی۔

جولوگ آج سوال اٹھارہے ہیں وہ وقتی فائدہ شاید اٹھالیں جس پر بھی مجھے شک ہے لیکن اس سے جو صدیوں پر محیط نقصان ہوگا اسکی بھرپائی کیلئے پھر صدیاں ہی درکار ہوں گی۔

امام بخاری نے کہااگرنظام عدل پر سے بھروسہ اٹھ جائے یا اس کو سوالیہ نشان میں تبدیل کردیاجائے تو پھر ملک جنگل راج کی طرف چلاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جذبات سے مجھے انکار نہیں لیکن وہ جذبات جو ملک کی جڑوں کو ہلادیں اور ملک کی سا لمیت پر آنچ لے آئیں یہاں دوراندیشی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا مجھے آج فقدان دکھائی دے رہاہے۔یہ وقت بیان بازی کانہیں کیونکہ مقدمہ کا عمل عملا فیصلہ سازی کا عمل ہے پھر اتنی جلدی کیوں؟ قومی مفاد اور حب الوطنی کے سر ٹیفکیٹ بانٹنے والی جماعت ملک کو آخر کہاں لے جاناچاہتی ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم حالات پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جس فہم وفراست اور بالغ نظری کا مظاہرہ ان ساڑھے چاربرسوں میں مسلمانان ہند نے کیاہے میں اس کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اوریہی توقع اپنے اکثریتی فرقے سے بھی رکھتاہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Nov 2018, 3:10 PM