بارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں

ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ انڈمان نکوبار ، اروناچل پردیش، بہار، دادرناگر حویلی ، دمن اوردیو، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، لکشدیپ، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم اور تریپورہ میں اس دوران کورونا وبا کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

بدھ کو ملک میں 3475951 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1742436288 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30757 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42754315 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 541 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 510413 ہو گئی ہے۔


دریں اثناء 67 ہزار 538 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی کے ساتھ مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 984 ہو گئی ہے۔ کووڈ- 19 کے فعال کیسز کی تعداد 37322 کم ہوکر 332918 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کےفعال کیسز کی شرح 0.78 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 98.03 فیصد ہے۔

کیرالا کورونا کے فعال کیسز میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10021 کی کمی کے باعث فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 114582 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 21906 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6262770 ہو گئی ہے جبکہ 338 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 63019 ہو گئی ہے۔


مہاراشٹر کورونا فعال کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 3099 کم ہو کر 31424 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں 5806 افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7675578 ہوگئی۔ اس وبا سے مزید 41 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 143492 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی، تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 4074 کم ہو کر 27294 ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پانچ ہزار 374 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 75 ہزار 281 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 37956 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ کرناٹک میں فعال کیسز کی تعداد 3546 کم ہو کر 23320 ہوگئی ہے۔ اس دوران 5416 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3868501 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 39715 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔