امرتسر ریل حادثے میں ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی: جی ایم ریولے

شمالی ریلوے کے نومنتخب جنرل منیجر ٹی پی سنگھ نے یہاں کہا ہے کہ امرتسر ریل حادثے میں ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی اور اسے کلین چٹ مل چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انبالہ: شمالی ریلوے کے نومنتخب جنرل منیجر ٹی پی سنگھ نے یہاں کہا ہے کہ امرتسر ریل حادثے میں ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی اور اسے کلین چٹ مل چکی ہے۔

سنگھ یہاں انبالہ چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کے جائزہ کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دھند کے موسم میں ریل گاڑیوں میں ایک اسپیشل ڈیوائس لگایا جائے گا جو لوکو پائلٹ کو ریلوے پھاٹک کی دوری اور سگنل لائٹ کے رنگ کے بارے میں ڈرائیور کو بتائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے ڈرائیور ہوشیار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ٹرینوں میں جی پی ایس سسٹم بھی لگا ہوا ہے جس سے ڈرائیور ٹرین کو آگے بڑھاتا ہے لیکن اب یہ جو نیا ڈیوائس سسٹم لگنے جارہا ہے اس سے ڈرائیور کو اور سہولت حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھند میں ٹرینوں کے تاخیر سے چلنا عام بات ہے کیونکہ گھنے کہرے اور دھند کی وجہ سے ٹرین کی رفتار میں کمی آجاتی ہے۔ سنگھ نے ریلوے کراسنگ پر ہونے والے حادثوں کی سلامتی کے بارے میں واضح کیا کہ لوگوں کو خود بھی اپنی سلامتی کا دھیان رکھنا ہوگا کیونکہ کئی ایسے پھاٹک ہیں جہاں گارڈ کھڑے نہیں ہوتے ہیں اور ٹرین سیدھی گذرجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریلوے پھاٹک پر ریلوے پولس کو تعینات نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ ممکن بھی نہیں ہے۔ ٹرین۔18 کے ٹرائل میں پائی گئی خامیوں کےبارے میں انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی نئی ٹرین چلائی جاتی ہے تو پہلے اس کا ٹرائل اس لئے کیا جاتا ہے کہ اگر اس میں کوئی خامی پائی جاتی ہے تو تکنیکی اسٹاف اسے دور کرے۔ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹرین سبھی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Nov 2018, 7:09 PM