ملک کی ایک زبان ہونا لازمی: امت شاہ

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے باشندوں کو متحد رکھنے کے لئے پورے ملک کی ایک زبان ہونا ضروری ہے اور یہ ہندی ہی ہوسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے باشندوں کو متحد رکھنے کے لئے پورے ملک کی ایک زبان ہونا ضروری ہے اور یہ ہندی ہی ہوسکتی ہے۔

شاہ نے یوم ہندی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان کی اپنی اہمیت ہے لیکن پورے ملک کو ایک دھاگے میں پیرونے کے لئے ایک زبان ہونا ضروری ہےاور وہ سب سے زیادہ بولی جانے والی ہندی زبان ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے ہندی زبان کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔


انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ’’ ہندوستان مختلف زبانوں کا ملک ہے اور ہر زبان کی اپنی اہمیت ہے مگر پورے ملک کی ایک زبان ہونانہایت ضرورت ہے ، جو دنیا میں ہندوستان شناخت بنے۔ آج ملک کو ایک ڈور میں باندھنے کا کام اگر کوئی کوئی زبان کرسکتی ہے تو وہ سب سے زیادہ بولی جانے والی ہندی زبان ہے۔ ‘‘

شاہ نے کہا کہ ’’آج یوم ہندی کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں ، ہم اپنی مادری زبان کے استعمال کو بڑھائیں اور ساتھ ہی ہندوستانی زبان کا استعمال کرکے ملک کی ایک زبان کے مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کے خواب کو پورا کریں ۔


وزارت داخلہ راج بھشا کو فروغ دینے کے لئے یوم ہندی 14 ستمبر کو ہر سال ہند پکھواڑا مناتی ہے۔ راج بھاشا ہندی کے تئیں بیداری کے لئے ہند ی پکھواڑا کے دوران کئی پروگرام ، کانفرنس ، مشاعرہ ،کانفرنس ، ہر محکمہ کے ذریعہ راج بھاشا کانفرنس کا انعقاد اور ہندی کے شعبے میں شاندار مظاہرہ کرنے والے افسران کو اعزاز دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔