’حب الوطنی‘ کے نام پر لاکھوں کشمیریوں کو خاموش کر دیا گیا: پرینکا گاندھی

جموں و کشمیر کی تازہ صورت حال کے حوالہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حب الوطنی کے نام پر لاکوں لوگوں کو خاموش کر دیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کی تازہ صورت حال کے حوالہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حب الوطنی کے نام پر لاکوں لوگوں کو خاموش کر دیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ لاکھوں لوگوں کو ’حب الوطنی‘ کے نام پر خاموش کر دیا گیا ہے اور دبایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’جو لوگ حزب اختلاف پر سیاست کا الزام لگا رہے ہیں وہ جان لیں کہ کشمیر میں شٹ ڈاؤن اور جمہوری حقوق چھین لینے سے زیادہ ’اینٹی نیشنل‘ اور ’سیاسی‘ اور کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔


پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ’’کشمیر میں حکومتی اقدام کے خلاف آواز اٹھانا ہر کسی کا فرض ہے اور ہم یہ کرنے سے نہیں رکیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی شقوں کی منسوخی کے بعد سے لگاتار جاری کرفیو اور پابندیوں کے بعد گزشتہ روز راہل گاندھی کی قیادت میں وادی کشمیر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پولس اور انتظامیہ نے وفد کو سرینگر ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا اور وفد کے ممبران کو بیرنگ واپس لوٹ کر دہلی آنا پڑا۔


وفد کی سرینگر کے لئے پرواز کے دوران ایک کشمیری خاتون نے راہل گاندھی کو اپنی روداد بیان کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ اس ویڈیو کو بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2019, 1:10 PM
/* */