اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے لکھنؤ مرکز کے مطابق 22 ستمبر یعنی آج ریاست کے کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ ریاست میں ایک یا دو مقامات پر آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی بعض علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسم نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ کوشامبی اور دیوریا میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اگلے تین سے چار دنوں تک ایسا ہی موسم برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے لکھنؤ مرکز کے مطابق 22 ستمبر یعنی آج ریاست کے کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ ریاست میں ایک یا دو مقامات پر آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے۔ مشرقی اتر پردیش میں ایک یا دو مقامات پر بہت تیز بارش ہو سکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بستی، امبیڈکر نگر، سلطان پور، اعظم گڑھ، جونپور، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، سہارنپور، شاملی، مظفر نگر، بجنور، مرادآباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، سدھارتھ نگر اور الہ آباد میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سون بھدر، سنت راویداس نگر، وارانسی، چندولی، غازی پور، مؤ، سنت کبیر نگر، گورکھپور، مہاراج گنج، کشی نگر، بلیا اور دیوریا میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔