ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز اب بھی ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد یومیہ کیسز سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مہلک وبا کے ایکٹیو کیسز 1,752 سے گھٹ کر 1.25 لاکھ سے بھی کم رہ گئے ہیں

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد یومیہ کیسز سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مہلک وبا کے ایکٹیو کیسز 1,752 سے گھٹ کر 1.25 لاکھ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
جمعہ کو ملک میں 51 لاکھ 59 ہزار 931 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 15 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 274 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 302 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار 925 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 787 مریضوں کی صحتیابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار 708 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1752 سے گھٹ کر 124868 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 267 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 349 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.36 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.29 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔
ریاست کیرالہ ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ملک میں اب بھی پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 939 عدد سے گھٹ کر 61,981 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6489 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 49,90,817 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 204 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37,051 ہو گئی ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 27 عدد سے گھٹ کر 15,356 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140707 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6472681 ہو گئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں دہلی کورونا وائرس ایکٹیو کیسز 37 سے گھٹ کر 325 رہ گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14,15,185 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وبا سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,095 پر مستحکم ہے۔
جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 8,953 رہ گئے ہیں اور 13 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36,349 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,73,448 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست کرناٹک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 91 سے گھٹ اب یہ تعداد 7,287 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 38,169 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 29,47,683 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 135 سئ گھٹ کر اب یہ تعداد 2,425 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 20,54,056 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14,425 ہو گئی ہے۔
ریاتس تلنگانہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 37 عدد سے گھٹ کر 3,657 ہوگئی ہے جب کہ اس ریاست ہلاک شدگان کی تعداد 3,979 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 666682 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 35 عدد سے بڑھ ان کی تعداد 8,107 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19,364 ہو گئی ہے اور اب تک 15,80,922 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 247 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 5,022 رہ آگئی ہے اور جان لیواوبا سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12,57,51 ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 475 پر مستحکم ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 عدد سے بڑھ کر مجموعی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 99,26,13 اور مرنے والوں کی تعداد 13,591 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاست پنجاب میں جان لیوا عالمی وبا کورونا کے ایکٹیو کیسز 315 ہیں اور انفیکشن مہلک وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 58 لاکھ 60 ہزار 48 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 580 ہے۔
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 19 عدد سے بڑھ کر 331 ہو گئے ہیں اور اب تک 81,67,26 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10091 تک پہنچ گئی ہے۔
بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 39 ہے۔ اس ریاست میں اب تک 71,64,80 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 9663 پر مستحکم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔