علی گڑھ: ابھیشیک گپتا قتل کیس میں سابق مہا منڈلیشور پوجا نے رچی تھی سازش!
علی گڑھ پولیس نے ابھیشیک گپتا قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے شوٹر اور ہندو مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری کے شوہر اشوک پانڈے کو گرفتار کر لیا ہے۔
علی گڑھ میں ابھیشیک گپتا قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کی ہے۔ پولیس کے مطابق ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکون پانڈے اور ان کے شوہر اشوک پانڈے نے مل کر ابھیشیک گپتا کے قتل کی سازش کی۔ پولیس نے پوجا شکون پانڈے کے لیے 25,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے اور اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوجا شکن پانڈے اور اشوک پانڈے نے شوٹر محمد فضل کو 3 لاکھ روپےکی سپاری دی تھی ۔
فضل نے پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے اشوک پانڈے کے لیے مستری کے طور پر کام کرتا تھا اور اسے جانتا تھا۔ پولیس اشوک پانڈے کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، اور دونوں شوٹروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوجا شکون پانڈے ابھی تک پولیس سے روپوش ہے۔
پوجا شکون پانڈے سے بھی مہامنڈلیشور کا خطاب چھین لیا گیا ہے۔واضح رہے مہامنڈلیشور بننے کے بعد پوجا شکون پانڈے اور اشوک پانڈے اپنے گھر پر سماجی اور مذہبی تقریبات کا اہتمام کر رہے تھے، جس میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
17 ستمبر کو، انہوں نے پتر پکش پر ترپن کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ایم ایل اے اور آر ایس ایس کے کئی اراکین نے شرکت کی۔ پوجا شکن پانڈےنےمبینہ طور پر شوٹروں سے کہا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو وہ ان لوگوں سے مدد لیں گی اور انہیں بچائیں گی۔
پوجا شکون پانڈے نے چند سال قبل مذہبی ماحول میں آنے کے بعد اپنے شوہر ہندو مہاسبھا کے قومی ترجمان اشوک پانڈے سے طلاق لے لی تھی۔ تاہم وہ ایک ہی گھر میں رہتے رہے۔ اشوک پانڈے نے بھی انہیں ’’ماتا جی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا شروع کر دیا تھا۔ ان کے دو بچے ہیں، جن کے لیے اشوک پانڈے نے بھی ذمہ داری بانٹی۔
ابھیشیک گپتا ہمیشہ سائے کی طرح ان کے ساتھ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں نے اس پر مالی دباؤ ڈال کر اس سے رقم بٹورنے کی کوشش کی ۔ پوجا شکون پانڈے ابھیشیک گپتاکو اکثر فون کرتی، لیکن وہ اس کی کال واپس نہیں کرتا تھا۔ پوجا شکون پانڈے انہیں کئی بار ویڈیو کال بھی کیا۔ ابھیشیک نے کھیر علاقے میں بائیک ایجنسی کھولی تھی، اور وہ دونوں اس میں شراکت داری کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، ابھیشیک ان کے پاس واپس نہیں جانا چاہتا تھا۔ اس کے بعدمبینہ طور پر پوجا شکون پانڈے نے ابھیشیک کے قتل کی سازش کی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔